کیلیفورنیا میں بریٹانیہ ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

ہدایتکار اینگ لی اور اداکار سیموئیل ایل جیکسن سمیت مختلف فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:00

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)کیلیفورنیا میں بریٹانیہ ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ہوئی۔ ہالی وڈ سینما میں شاندار کام پر ہدایتکار اینگ لی اور اداکار سیموئیل ایل جیکسن سمیت مختلف فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں بریٹانیہ ایوارڈز کا میلہ سجا تو ہالی وڈ حسیناؤں کی بہار آ گئی۔ بریٹانیہ ایوارڈز ہالی وڈ سینما میں بہترین خدمات دینے والے فنکاروں کو دیے گئے۔ اداکارہ جوڈی فوسٹر بہترین اداکارہ قرار پائیں٬ تو اداکار ایوان میک گریگور اور سیموئیل ایل جیکسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اینگ لی بھی بریٹانیہ ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔