پاکستان کی مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

خانہ کعبہ مسلم دنیا کا سب سے مقدس مرکز ہے‘ حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام میں شدید غم و غصہ ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ مسلم دنیا کا سب سے مقدس مرکز ہے۔

(جاری ہے)

حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔ ایسی کوشش پاکستان کیلئے سخت تشویش کا باعث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سعودی حکومت اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔