ڈی پی او ڈی جی خان کی کھلی کچہری‘ سائلین کی درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:02

ڈی جی خان ۔29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کئے ۔ایس ڈی پی اوکوٹ چھٹہ جان محمد اور ایس ایچ او جھوک اتراء کلیم اللہ کو سائلین کی مکمل داد رسی اور انہیں فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) عطاء محمد نے تھانہ جھوک اتراء میں کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کے مسائل انتہائی توجہ سے سن کر ان کی درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام الناس کے مسائل براہ راست سن کر فوری حل کرنا ہیں ۔ ڈی پی او نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کو انجام تک پہنچایا جائے‘ انہوں نے کہا کہ بد دیانت اور کرپٹ پولیس آفیسران /اہلکاروںکی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران انجمن تاجران ٬صحافیوں و معززین علاقہ جھوک اتراء رانا حکیم لودھی ٬ عبدالعزیز چانڈیہ ٬ اور معززین علاقہ اور عوام الناس تھانہ جھوک اتراء نے خوشی کا اظہار کیا کہ آپ کی بدولت تھانہ جھوک اتراء میں پہلے سے زیادہ سکون محسوس کرتے ہیں کیونکہ آپ نے کافی حد تک جرائم کو کنٹرول کیا ہے ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) عطاء محمد نے عوام الناس کے مسائل انتہائی توجہ اور ہمدردی سے سنتے ہوئے ان کی درخواست پر خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ جھوک اتراء کو ہدایات دی ہیں کہ ان کے مسائل قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فوری حل کئے جائیں۔