دہشتگردی کے ایک واقعہ میں پانچ بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت ہے٬پی پی رہنماء

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نجمی عالم٬ حبیب الدین جنیدی اور لطیف مغل نے ناظم آباد کے علاقے میں دہشتگردی کے ایک واقعہ میں پانچ بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جس کے بعد دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے

متعلقہ عنوان :