ن لیگ حکومت اپنا توازن کھو بیٹھی ٬حالات بس سے باہر ہوچکے ہیں٬ اعتزاز احسن
توازن کھو بیٹھنے کے پیچھے پانامہ لیکس ہے کیونکہ شریف خاندان جان چکا ہے کہ اس کی چوری پکڑی جا چکی ہے پانامہ لیکس میں ہونیوالے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی اور وزیر داخلہ کے بیانات ایک دوسرے سے متضاد ہیں حکومت اسی بوکھلاہٹ کا اظہار اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک یوتھ کنونشن پر پولیس گردی اور ایف سی سے چڑھائی کرا کر کیا٬ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب پی پی پی وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے اور اگر وہ رضاکارانہ طور پر مستعفی نہ ہوں تو وزیراعظم ان سے استعفیٰ لیں٬سینیٹر فرحت اللہ بابر کہ موجودہ صورتحال بہت سنگین ہے ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے٬خورشید شاہ
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:34
(جاری ہے)
ان کے ہمراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ٬ سینیٹر فرحت اللہ بابر ٬ قمرالزمان کائرہ ٬ سینیٹر شیری رحمان٬ سردار فتح محمد حسنی ٬ سینیٹر سعید غنی بھی تھے جبکہ اس موقع پر غلام قادر اور ذوالفقار علی قائم خانی بھی موجود تھے۔
چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ گرچہ پی پی پی کے پی ٹی آئی سے امور پر اختلافات ہیں لیکن حکومت کی جانب سے پر امن مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کے استعفیٰ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر وزیراعظم نوازشریف خود پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیش کردہ چارنکات کے حوالے سے کہا کہ اگر حکومت ان مطالبات کو تسلیم کر لے تو بہت سے مسائل ازخود حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال میں بھی ملک میں وزیرخارجہ کا قلمدان خالی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اعلیٰ قیادت کی میٹنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس پر سب کا اتفاق ہے کہ وزرات داخلہ اور وزیر داخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی پر پی پی پی وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے اور اگر وہ رضاکارانہ طور پر مستعفی نہ ہوں تو وزیراعظم ان سے استعفیٰ لیں۔ شیری رحمان نے حکوت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کے بعد اب ورکنگ باؤنڈری پر کھلی جارحیت کی جارہی ہے لیکن سول حکومت کی بجائے افواج پاکستان ہر محاذ پر جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی صورتحال میں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لاک ڈاؤن اور کریک ڈاؤن کے مابین کوئی راستہ نکالے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر پی پی پی نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروادی ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال بہت سنگین ہے ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔#مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.