لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کا باقاعدہ آغازکردیاگیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:58

ملتان۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے قیام کو 150 سال مکمل ہو نے پرتقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز سپورٹس کمپلیکس ملتان میں سینئر سول جج الیون اور ایڈیشنل سیشن جج الیون کی ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمد بھی میچ سے لطف اندوز ہوئے‘ پہلے میچ میں سینئر سول جج الیون نی6رنز سے ایڈیشنل سیشن جج الیون کو ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں آخری بال پر دلچسپ مقابلے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج الیون نے مقابلہ جیت لیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج الیون میں محمد اکمل ٬ محمد یاسرخان٬ اظہر جاوید٬ شکیل احمد اور صفدر علی شامل تھے جبکہ سینئر سول جج الیون میں عابد علی٬ ابرار علی ٬ عماد الدین٬ محمد احمد قادری٬ مسعود احمد اور مصنف علی جوئیہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :