دھرنوں کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ حا جی نشاط احمد خان ڈاہا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:58

خانیوال۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) دھرنوں کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی‘ سی پیک کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ ایم پی اے حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بلاوجہ احتجاج کرکے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جس تیزی سے ترقی ہو رہی ہے وہ پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی ‘ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ ایم پی اے حا جی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہاکہ عمران خان حد سے بڑھ گیاہے ۔

(جاری ہے)

126 دن کے دھرنے نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے لیکن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں کرنے والے ملک کی ترقی سے خائف ہیں‘ اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی ملکی معیشت اور عوام کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گیں اور ایسے عناصر کا راستہ روکیں گیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل گیس اور بجلی جو لوڈ شیڈنگ تھی وہ سب جانتے ہیں اور عوام سب سے بڑے ثالث ہیں اب ملک کی عوام کو خود ہی فیصلہ کرنا ہو گا اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کا راستہ روکنا ہوگا ۔

ملک میں اس وقت میگا پر و جیکٹس اپنی تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کونسلر ز چوہدری محمد زاہد کمبوہ ٬رانا خلیل احمد٬محمد سہیل خان ٬محمد یعقوب منا اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :