پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان کے انتخابی مہم کے سلسلے میں لیبر کالونی میں بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)کنٹومنٹ بورڈ وارڈ 5کے انتخابات کے سلسلے میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان کے انتخابی مہم کے سلسلے میں لیبر کالونی میں بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس سے نصراللہ خا ن زیرے ٬ رحمت اللہ صابر ٬ وارڈ نمبر 5کے امیدوار سیف اللہ خان ٬ ملک فرید اللہ خان کاکڑ ٬ راحت خان بازئی٬ حاجی ملک اعظم خان بازئی٬ حاجی شیر بدن یوسفزئی٬ عمران سیموئل ٬ بخت نواب یوسفزئی٬ محمد اقبال ٬سید اکبر لالا نے خطاب کیا ۔

جبکہ ملاخیل آباد سرہ غوڑگئی کے عوام اجتماع سے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ٬ ملک سانک ملاخیل ٬ رحمت اللہ صابر٬ امیدوار سیف اللہ خان یوسفزئی٬ باز محمد پشتون نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

کلی ملک شبک میں عوامی اجتماع سے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ٬ حاجی میر حسن خان بازئی ٬امیدوار سیف اللہ خان اور راحت خان بازئی نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ کنٹومنٹ بورڈ وارڈ نمبر 5پر مشتمل لیبر کالونی٬ کلی ملیزئی ناصران ٬ کلی شاہ عمران خیل ٬ کلی ملک شبک بازئی ٬کلی سرہ خولہ ٬ کلی ملاخیل آباد اور دیگر علاقے زندگی کے انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہے کنٹومنٹ بورڈ میں ہوتے ہوئے بھی اس علاقے کو کوئی توجہ نہیں دی گئی عوام سے اپیل ہے کہ وہ 3نومبر 2016کو پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان یوسفزئی جس کا انتخابی نشان درخت ہے کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرے تاکہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے سیف اللہ خان یوسفزئی وارڈ نمبر 5کے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ان کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

انہوںنے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور پشتونخوامیپ نے بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کیلئے تگ ودو میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے گزشتہ 3سالہ دور حکومت میںتمام علاقوں میں بلا امتیاز ترقیاتی سکیمات پائے تکمیل تک پہنچائیں ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ جو کہ حلقہ پی بی 1اور پی بی 4پر مشتمل ہے پارٹی کے ممبران نے قومی وصوبائی اسمبلی نے کروڑوں روپے کے کام پائے تکمیل تک پہنچائیں جس کے گواہ ہمارے عوام ہے ۔

اور وارڈ نمبر 5کے علاقوں میں بھی بھرپور توجہ دی جائیگی ۔ انہوں نے وارڈ نمبر 5کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 3نومبر کو پارٹی کے انتخابی نشان’’ درخت ‘‘ پر مہر ثبت کرکے پارٹی کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان یوسفزئی کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔