بلوچستان صوبائی اسمبلی کا سرمائی اجلاس2نومبر سے شروع ہوگا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا سرمائی اجلاس2نومبر2016 بروز بدھ سے شروع ہوگا اور 12نومبر2016تک جاری رہے گا جس میں سرکاری و غیر سرکاری کاروائی نمٹائی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی نے رواں چوتھے پارلیمانی سال کے دوران اب تک 34ورکنگ دن مکمل کرلئے ہیں اور سرمائی اجلاس کے اختتام تک 100لازمی دنوں میں 45دن مکمل کرلئے جائیں گے۔