دشمن کی سازش تھی وہ پاکستان کو عراق و شام بنا دیں لیکن ہم نے ان کے عزائم خاک میں ملا دئے ٬وزیراعلی بلوچستان

پی ٹی سی پر حملہ کرنے والوں کے پیروں کے نشان جہاں تک گئے ہمیں سب معلوم ہے٬ نواب ثنا ء اللہ زہری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری نے کہا ہے بزدل دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب وہ چھپ کر وار کر رہے ہیں ٬دشمن کی سازش تھی کہ وہ پاکستان کو عراق و شام بنا دیں لیکن ہم نے ان کے عزائم خاک میں ملا دئے ہیں٬پی ٹی سی پر حملہ کرنے والوں کی پیروں کے نشان جہاں تک گئے ہمیں سب معلوم ہے٬انہوں نے یہ باتہفتہ کی شام آئی جی آفس چوک پر پولیس ٹریننگ سینٹرحملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی یاد میںشمعیں روشن کر نے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہی٬ اس موقع پرچیف سیکر ٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ٬ اراکین صوبائی اسمبلی٬ آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب ٬ آئی جی ایف سی بلوچستا ن میجر جنرل شیر افگن ٬جی او سی 41ڈ ویثرن میجر جنرل عابدلطیف ٬جی او سی 33ڈویثرن میجر جنرل اظہر نوید حیا ت خان بھی موجود تھے٬وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری نے کہا کہ زندہ قومیں ہی قربانی دیتی ہیں ہم شہداء کے وارث ہیں اور ہمیں اپنے شہدا ء کی عظیم قربا ئی پر فخر ہے پولیس ٹر یننگ کالج میں شہید ہونے والے اہلکاروں نے اپنی جان کا نظرانہ دے کر ثا بت کیا کہ ہم دہشت گردوں سے خوف زدہ ہو کر مرعوب نہیں ہوں گے ہمارے بیٹوں نیدہشت گردوں کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس سے دشمن حواس باختہ ہے ٬انہوں نے کہا کہ بندوق کی نوق پر دشمن ہم پر اپنا نظریہ مصلت کرنا چاہتا ہے لیکن دشمن ہمیں جھکا نہیں سکتے ٬دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری عوام اور فورسز نے اب تک 70ہزار جانیں قربان کی ہیں٬ پی ٹی سی حملے میں ملوث دہشت گردوں کے قدموں کے نشان جہاں جارہے ہیں ہمیں معلوم ہے٬دشمن یہ سن لے وہ جہاں بھی چھپا ہے ہم انہیں وہاں سے کھینچ نکالیں گے اور کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ دشمن پاکستان کو عراق اور شام بنانا چاہتاہے لیکن ہماری فورسز نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں جبکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیکر مادر وطن کا تحفظ کیا٬بزدل دہشت گردوں کی کمر توٹ چکی ہے اب وہ چھپ کر وار کر رہے ہیں٬انہوں نے اس بات عزم کیا کہ وطن کی سلامتی کی خاطر کٹ جائیں گے لیکن مادر وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے٬ دہشت گرد حملوں کے ذریعہ پاکستان سے ہماری محبت کم نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :