Live Updates

عمران خان ملک بھر کو بند کرنے کی دھمکیاں دے کر کس جمہوریت کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں‘عالم دادلالیکا

تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار اور یو ٹرن لینے کی ماسٹر ہے اور انہیں عوامی حمایت حاصل نہیں ‘پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:53

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) و پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کا ہر کارکن متحد ہے٬عمران خان ملک بھر کو بند کرنے کی دھمکیاں دے کر کس جمہوریت کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں٬ملک دشمن لوگ ملک گیر احتجاج کا اعلان کر کے سڑکیں بند جبکہ محب وطن قائدین عوام کے وسیع تر مفاد میں فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں ۔

ان خیالات کااظہار ایم این اے مسلم لیگ(ن) و پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے میڈیا نمائندگان کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ کہ عوام نے ثابت کر دیامیاں نواز شریف نہ صرف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں بلکہ اب سیاست میں قد کاٹھ اور مرتبہ کے لحاظ سے ایک عظیم الشان پہاڑ کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کو راستہ سے ہٹانے کی ہر کوششیں ناکام ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوری اصولوں پر عملدرآمدکے لیے میاں محمد نواز شریف کا کردار بے مثل ہے اور اب پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی ۔ تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار اور یو ٹرن لینے کی ماسٹر ہے اور انہیں عوامی حمایت حاصل نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کا مسلم لیگ کو دیا گیا مینڈیٹ اور سیاسی اور جمہوری قائدین کا اتفاق رائے بسلسلہ استحکام جمہوریت پاکستانی سیاست میں ایک درخشاں باب ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان کے تمام جمہوریت پسند قائدین اور جماعتیں بھی میاں نواز شریف کی جمہوریت پر اٹل اور دوٹوک اصولی موقف کو تسلیم کرتے ہیں جمہوریت پسند عوام کے لیے میاںنواز شریف کی حکمت عملی اور سیاسی فہم و فراست ایک اثاثہ ہیں ۔

میاں محمد نواز شریف موجودہ دور میں پاکستان کی بقاء اور خوشحالی کے لیے واحد مدبر اور موثر لیڈر ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :