2 نومبر کا احتجاج ٬ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روکنے کیلئے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں 2 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو شرکت سے روکنے کیلئے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی٬ گوجرخان سرکل کے تینوں تھانوں گوجرخان ٬مندرہ اورجاتلی کی پولیس نے 53کنٹینر پکڑے ٬ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 2 نومبر کے اسلام آباد کے احتجاج میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کیلئے پولیس نے اپنی حکمت عملی تیار کرلی٬ ذرائع کے مطابق پکڑے گئے کنٹینروں کو بھائی خان پل ٬مندرہ چکوال روڈ ٬سوہاوہ چکوال روڈ ٬گلیانہ موڑ اور مندرہ ٹال پلازہ پر کھڑا کرکے راستوں کو بلاک کیا جائے گا اہم عہدیداروں اور متحرک ورکروں کی گرفتای کا بھی امکان ہے ادھر تحریک انصاف کے ورکرز بھی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :