Live Updates

عوام نے عمران خان کا شوناکام بنا دیا ہے 2 نومبر کو عوام پہلے کی طرح اسلام آباد کا دھرنا بھی ناکام بنا د ے گی‘ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) عوام نے عمران خان کا شوناکام بنا دیا ہے 2 نومبر کو عوام پہلے کی طرح اسلام آباد کا دھرنا بھی ناکام بنا د ے گی موجودہ حکومت کو عوام نے منتخب کیا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ہم کسی شخص کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جو شخص قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی٬ ملک میں امن وامان قائم رکھنا عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے عمران خان چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے٬ مسائل حل کرنے کا بہترین طریقہ جمہوری ہے جو پارلیمنٹ میں پیش کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ایک ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک میں حالات خراب کیے جارہے ہیں٬ عمران خان کے دھرنوں سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں لیکن چند عناصر ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں دھرنوں سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ملک اور عوام کی خوشحالی کے لیے حکومت نے دو بڑے منصوبوں گوادر بندرگاہ اور سی پیک منصوبے شروع کر رکھے ہیں اگر یہ منصوبے مکمل ہو گئے تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا عوام خوشحال ہو جائے گی ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا موجود ہ حکومت کو عوام نے 2018تک کا مینڈیٹ دیا ہے عمران خان کو چاہیے کہ وہ 2018تک کا انتظار کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :