تھیلیسیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں‘ ڈی سی او اٹک

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا کبر حیات نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں جو دن رات ان بچوں کیلئے صرف کر رہی ہیں ایسے والدین اپنی اولاد کیلئے بڑا اثاثہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے نجی تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں پر حکومت بھی توجہ دے رہی ہے لیکن ہر درددل رکھنے والے انسان کی کوشش ہونی چاہئے کہ ان پھولوں کو بچانے اور نئی زندگی دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ایسا نہیں ہے کہ اس دور میں درد دل رکھنے والے نہیں صرف ان مخیر افراد تک اپنا پیغام پہنچایا جائے دیکھیں وہ کس طرح دل کھول کر ان بچوں کیلئے تعاون کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی بلڈنگ کیلئے کوشش کی جائے گی تاکہ آپ لوگوں کو کرایہ کی بلڈنگ سے چھٹکارا مل سکے میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی آپکو مناسب بلڈنگ دی جائے تاکہ آپ لوگ مزید جذبے کے ساتھ کام کر سکیں ٬ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض یہ بچے ہماری توجہ کے طالب ہیں اور ہال میںموجود اکثریت لوگوں کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے جو اپنے بچوں کا علاج نہیں کرا سکتے ایسے حالات میں مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر اپنا کردار کریںانھوں نے کہاکہ مجھ سے بھی ان بچوں کیلئے جو کچھ بن پڑا اس میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔