پولیس کا اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن٬ متعدد موٹر سائیکل تھانوں میں بند

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پولیس نے اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ کارروائیوں میں متعدد موٹر سائیکل تھانوں میں بند کئے ہیں٬ ضلع ہری پور میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میںمتعدد موٹر سائیکل نمبر نہ ہونے کی وجہ سے ہری پور کے مختلف تھانوں کی پولیس اور ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکل تھانوںمیں بند کر دیئے٬ موٹر سائیکل مالکان نے موٹر سائیکل فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست کی ہے٬ انہوں نے کہا کہ اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے٬ متعدد موٹر سائیکلوں کے نمبر کئی سالوں سے ابھی تک نہیں لگوائے گئے جس سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا٬ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہونے پر متعدد اپلائیڈ فار موٹر سائیکل کے مالکان نے نمبر لگوانا شروع کروا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :