پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پریس کانفرنس پیر کو منعقد ہو گی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

․حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) گرینڈ ٹیچر الائنس ضلع اٹک کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پریس کانفرنس 31اکتوبر بروز سوموار 3 بجے انڈس ہوٹل اٹک میں منعقد ہو گی جس سے گرینڈ ٹیچر الائنس کے ضلعی قائدین سردار زادہ ٬ سلطان محمود ٬ خلیل الرحمن خٹک ٬سردار وقاص نسیم خان٬ علی اصغر خان ملک افضال٬ حافظ محمد روشن ٬ ساجد محمود٬ طاہر گلزار٬ ملک مقصود علی آصف کامران ٬ قاضی عبدالغفور خطاب فرمائیں گے٬ بعد ازاں پرا من احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ چوک فوارہ میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :