لاہور ٬گارڈن ٹاون پولیس کی پھرتیاں ٬ طالبات کی وین کو ناکے پر روکا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے بند کرا دیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) گارڈن ٹاون پولیس کی پھرتیاں طالبات کی وین کو ناکے پر روکا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے بند کرا دیا٬ وین میں 10سے زائد طالبات موجود تھیں جو کالج سے واپس گھر جا رہی تھیں جنہیں بعد ازاںتصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گارڈن ٹاون کے قریب طالبات سے بھری وین کو روکا اور دھرنے میں شرکت کے شبے میں گارڈن ٹاون راجہ مارکیٹ چوکی میں بند کرا دیا ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبات نے کالج یونیفارم نہیں پہن رکھا تھا اور سادہ کپڑوں میں تھٰیں جس پر پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے لے گئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ طالبات کس کالج میں زیر تعلیم تھیں جنہیں بعد ازاں تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا ایچ ایس او گارڈن ٹاون دوست محمد کے مطابق میں نے خود جا کر چوکی میں چیک کیا اور چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں سے اس بارے میں استفار کیا ہے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا گارڈن ٹاون پولیس کی جانب سے کسی طالبات کی وین کو نہیں پکڑا گیا ۔

متعلقہ عنوان :