ڈیرہ مرادجمالی٬سکیورٹیفورسز کی کارروائی 20کلو دھماکہ خیز مواد اور ایک ڈیٹو نیٹر بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:15

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)نصیر آباد کے علاقے میر حسن کے قریب پٹ فیڈرRD 418میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر کے 20کلو دھماکہ خیز مواد اور ایک ڈیٹو نیٹر بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے نصیر آباد کے علاقے میر حسن پولیس تھانہ کی حدود پٹ فیڈرRD418میں ایک مقام پر کاروائی کر کے بیس کلو دھماکہ خیز مواد اور ایک ڈیٹو نیٹر بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیا سیکیو رٹی ذرائع کے مطابق بر آمد ہو نے والی دھماکہ خیز مواد کو تخریب کاری کے ذریعے گیس پائپ لائنوں کو اڑانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔