قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں واپڈا کی ٹیم پہلی اننگز میں 227رنز بنا کر آئوٹ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:15

سیالکوٹ۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں یو بی ایل اور واپڈا کے درمیان جاری چار روزہ کرکٹ میچ کے آج پہلے دن کھیل کے اختتام پر یو بی ایل کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 42رنز بنائے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ہفتہ کی صبح جب کھیل شروع ہوا تویو بی ایل کی ٹیم ٹاس جیت کرواپڈاکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ واپڈا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کامران اکمل کے 94رنز کی بدولت 227رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ یو بی ایل کی جانب سے احسان عادل اور امیرحمزہ نے تین تین کھلاڑیو ں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :