ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاسول جج کے ہمراہ سینٹرل جیل ملتان کادورہ٬ 5ملزمان کی رہائی کاحکم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:13

خانیوال۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے سول جج عمیر علی خاں کے ہمراہ سینٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہو ںنے جیل حکام کے ہمراہ جیل کے مختلف حصے دیکھے اور قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کئے اور موقع پر ہدایات جاری کیں سیشن جج نے کچن کے معائنے کے دوران مزید بہتری کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث5ملزمان کی رہائی کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :