ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیم کا اجلاس ٬ بلدیاتی اداروں میں ملا زمین کی تعیناتی پر غور و خوض کیا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:13

خانیوال۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی اداروں میں ملا زمین کی تعیناتی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس مو قع پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز میں تعینات کیے جانے والے ملازمین کی فہرستیں جلد از جلد مرتب کی جائیں اور ان میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی اوسی افتخار علی ٬اسسٹنٹ کمشنرز لیاقت علی ٬عمران عصمت ٬عفیفہ شجیعہ ٬اے ڈی ایل جی محمدافضل سعد ٬ای ڈی او زراعت احمد منیر ٬ای ڈی او ورکس ناصر جلال٬چاروں تحصیلوں کے ٹی ایم اوز ٬دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی او نے بلدیاتی اداروں میں سٹاف کی تعیناتی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد افسران کو ہدایت کی کہ حتمی فہرستیں بلا تاخیر مکمل کر کے جمع کرائی جائیں تاکہ ملازمین کو وہاں پر تعینات کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :