پولیس نے 45جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کر کے٬منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:13

ملتان۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر45جرائم پیشہ افرادگرفتارکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم حیدر علی٬ علی شیر٬رانی٬ محب اللہ٬ظفراقبال سے 3 لیٹر شراب اور ملزم محمد رفیق سے 145 گرام چرس٬ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد طارق سے 7 لیٹر شراب٬ پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد نعیم سے 1 بوتل شراب اور 7 ٹن بئیر اور ملزم سلیم حیدر سے 6 لیٹر شراب٬ پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم عاشق سے 20 لیٹر شراب٬ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم سلیمان سے 40 گرام ہیروئن٬ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد عرفان سے 160 گرام چرس٬ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ ثناء بی بی سے 510 گرام چرس٬ پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم پرویز سے 1100 گرام چرس٬ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم صداقت علی سے 16 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد حسنین سے پسٹل 30 بور ٬پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عمران سے پسٹل 30 بور٬پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم کاشف سے پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان نیاز حسین٬محمد علی٬ کامران٬ ارسلان٬ ریاض احمد کو تاش جواء کھیلتے ٬ پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم شہادت حسین کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد ایوب اور محسن رضا کو آتش بازی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد عمران اور یسین کو بغیر اجازت نامہ گیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ صدرجلالپور نے ملزم حسن علی کو انتہائی تیز رفتاری سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ الپہ نے ملزم اسلم کو سائونڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے٬پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم لیاقت علی اور آصف کو سائونڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پرقابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم اسدکو ون ویلنگ کرتے ہوئے ٬ پولیس تھانہ جلیل آباد نے مظاہر علی اور رضوان زبیر کو ون ویلنگ کرتے ہوئے ٬ پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم محسن کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم آصف کو مجرم اشتہاری امتیاز کو پناہ دینے اور بھگانے کے جرم میں ٬ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عامر کو مجرم اشتہا ری غلام مصطفی کو بھگانے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔جبکہ ملتان پولیس نی13اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی2کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ11ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔ ان میں سی6اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔ دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران125نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں440نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی150موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :