سرچ آپریشن کے دوران دواشتہاری گرفتار٬ پانچ مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:13

بھکر۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)تھانہ صدر پولیس کا کچہ نشیب میں سرچ آپریشن دواشتہاری گرفتار٬ فورتھ شیڈول اور مشکوک پانچ افراد حراست میں لے لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس دریاخان نے دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر محمد افضل خان کی سربراہی میں کچہ نشیب میں سرچ آپریشن کیا جس میں ایلیٹ فورس٬ لیڈیز پولیس کے علاوہ ریزرو فورس بھی شامل تھی‘ سرچ آپریشن کے دوران دوعدالتی مفرور محمد رمضان اور محمد سجاد خان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فورتھ شیڈول کے حامل حافظ محمد شفیق کے علاوہ مشکوک افراد سنگین خان٬اختر گل٬ شفیع اللہ٬ عالم خان وغیرہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔