ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:13

بھکر۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ای ڈی او فنانس اینڈپلاننگ محمد اسلم کے زیر صدارت منعقد ہواجس میں اے ڈی سی حافظ احمد طارق٬اسسٹنٹ کمشنرز٬ڈی او انڈسٹریز ٬ڈی اوہیلتھ ٬ڈی اولائیوسٹاک٬انجمن تاجران ٬صارفین اور مارکیٹ کمیٹی کے نمائندگان٬ڈی ایف سی اورٹی ایم اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ای ڈی او فنانس اینڈپلاننگ محمد اسلم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مستحکم پرائس کنٹرول میکانزم کے تحت عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اشیائے ضروریہ کی فروخت میں کسی دکاندار کو عوام کاا ستحصال نہیں کرنے دیاجائے گا۔انہوں نے انجمن تاجران کے بھرپور معاون کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نمائندگان کو تاکید کی کہ ضلع بھر میں تمام اشیائے ضروریہ کے دکانداروں کو مقررہ نرخوں کی کامل پیروی کا پابندبنایاجائے۔

ای ڈی اوفنانس اینڈپلاننگ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں اچانک چیکنگ کا عمل مزید سخت اور تیز رفتار بنایاجائے اورگراں فروشی ٬غیر معیاری اشیائے ضروریہ کی فروخت اور نرخناموں کی عدم آویزگی پر دکانداروں کے خلاف بلاتاخیر کارروائی یقینی بنائی جائے۔