کارکنان پر تشدد کے خلاف پی ٹی آئی کراچی کے تحت تین تلوار چورنگی پر احتجاج کیا گیا٬ مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں کارکنان پر تشدد کے خلاف پی ٹی آئی کراچی کے تحت ہفتہ کو تین تلوار چورنگی پر احتجاج کیا گیااور مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے کی قیادت سرور راجپوت ایڈ وکیٹ٬ سبحان علی ساحل٬ اعجاز ایڈووکیٹ اور فوزیہ صدیقی و دیگر کر رہے تھے ۔مظاہرے میں شریک کارکنان نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلام آباد واقعہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کیسا جمہوری دور ہے جس میں سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے٬ اسلام آباد میں پر امن خواتین پر پولیس نے تشدد کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں جموریت نہیں بلکہ نواز شریف کی بادشاہت قائم ہے ٬ ہمارا احتجاج کرپشن کے خلاف ہے ٬2نومبر کو ہر صورت میں اسلام آباد میں لاک ڈائون ہوگا ٬طاقت کا استعمال اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں٬ ہمارا احتجاج نواز شریف کی رخصتی تک جاری رہے گا اگر حکومت نے روکنے کی کوشش کی تمام تر حالات کی زمہ دار خود ہوگی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :