اسلام آباد بند کرنے اور قانون توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا ئیگی٬ ماروی میمن

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:49

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بعض عناصر ملکی ترقی کی راہ میںرکاوٹیںکھڑی کرنا چاہتے ہیں٬ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ترقی کے عمل میں رکاوٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سرکٹ ہاوس سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو٬ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری خورشید احمد میرانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ماروی میمن نے مذید کہا کہ عمران خان صرف دھرنے کی سیاست کرنا جانتے ہیں٬ اسلام آباد بند کرنے اور قانون توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا ئیگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کررہی ہے لیکن عمران خان ہر طرح سے کوشش کرتے رہے ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل ہوجائے تاہم اسلام آباد میں دھرنے کی سیاست کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کے اس طرز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں مضبوط اور روشن پاکستان کے لئے کام کررہی ہے یہی وجہ ہے کے ہماری حکومت خواتین کے معاشی مسائل حل کرنے میں مصروف ہے٬ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مزید مستحق خواتین کو اس پروگرام میں شامل کرنے کے لئے سروے کا عمل جاری ہے۔ بعد ازاں ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کے افسران کے ہمراہ ڈگری کالج کے قریب مستحق خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ٬ نعیم انور خاصخیلی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :