یمنی شہر تعز پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ٬ کم از کم 10 شہری ہلاک

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:46

یمنی شہر تعز پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ٬ کم از کم 10 شہری ہلاک

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز پر حملہ کر کے دس شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاکتوں کی تصدیق طبی ذرائع نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رہائشی عمارت پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے کے علاوہ دیگر سات شدید زخمی ہیں۔ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ تعز کے ایک پبلک ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق پندرہ لاشیں اور سات زخمی ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔ دوسری طرف تعز میں موجود سعودی عسکری اتحاد کے ایک حامی اہلکار نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :