عائلی تنازع یا یہودی شرپسندوں کی کارروائی٬ فلسطینی اغواء کے بعد قتل

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:41

طولکرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں قفین کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک فلسطینی شہری کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فلسطینی پولیس اس پراسرار قتل کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا فلسطینی شہری خاندانی جھگڑے کے نتیجے میں قتل ہوا ہے یا یہودی شرپسندوں نے اسے شہید کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق طولکرم کے فلسطینی پولیس کے ترجمان کیپٹن لوئی ارزیقات کا کہنا ہے کہ صبح قریبا ساڑھے چار بجے نامعلوم نقاب پوش افراد نے 48 سالہ بلال کامل ھرشہ کو جنین کے مغرب میں رطعمہ چوکی سے گذرتے ہوئے یرغمال بنایا۔ بلال ھرشہ کو یرغمال بنانے والے افراد کی تعداد سات تھی۔انہوں نے اغوائ کے بعد فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتیہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس قتل کی تحقیقات کررہی ہے جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بلال کو خاندانی جھگڑے کی بنائ پر قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :