ملتان سمیت ملک بھر میں ہندو برادری نے مذہبی تہوار دیوالی منایا٬ملتان میں تقریب٬ہندو برادری پاکستان کے محب وطن شہری ہے جنہوں نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے٬ڈاکٹرکشورمراد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ملک بھر سمیت ملتان وگردو نواح مقیم ہندو برادری نے مذہبی تہوار دیوالی منایا۔ اس سلسلے میں کبیر نواس مندرگلشن آباد میں آواز ڈسٹرکٹ فورم /سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام دیوالی کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں ہندو برادری سمیت سماجی سیاسی رہنما?ں ڈاکٹر کشور مرادکشور٬ ساگر جانی ٬ پرویز ٬ امجد بلوچ٬ خالد قریشی ٬ عبدالمطلب فرخ ٬ سعدیہ کرمانی ٬ جواد امین قریشی ٬ چوہدری منوہرلعل ٬ سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ہندو برادری نے بھجن گائے بھنگارا تقسیم کئے اور دیوے روشن کئے جبکہ دیوالی کی عبادت پنڈت راج کپور نے کرائی۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنمائ ڈاکٹر کشور مراد کشور نے کہاہے کہ ہندو برادری پاکستان کے محب وطن شہری ہے جنہوں نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ ہم پاکستان میں عزت و احترم سے رہتے ہیں۔

اپنے کسی بھی مذہبی تہوار کے موقع پر ہمیں مسلم بھائیوں کا مکمل تعاون حاصل ہے جس کے لئے ہم تمام مسلمانوں بھائیوں کا شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاہے کہ ہمیں جب بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں پڑوسی مسلمان بھائی ہمارا مکمل ساتھ دیتے ہیں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے چیئر مین خالد محمود قریشی نے کہاہے کہ ہندو برادری معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہوں نے معاشرے کی بہتری اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ ملتان کی سول سوسائٹی ہندو برادری کے ساتھ ان کی غمی خوشی میں ہم ساتھ کھڑے ہونگے اس موقع پر چوہدری اعجاز فخر ٬جلیل خا ن بابر ٬ چوہدری جونی ٬ اصغر ٬فرحاد مسیح سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :