حافظ آباد‘معروف نعت گو شاعر محمد حنیف عالم فدائی مختصر علالت کے بعد80برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:34

حافظ آباد‘معروف نعت گو شاعر محمد حنیف عالم فدائی مختصر علالت کے بعد80برس ..

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)معروف نعت گو شاعر محمد حنیف عالم فدائی مختصر علالت کے بعد80برس کی عمر میں یہاں ٹیچرز کالونی حافظ آباد میں انتقال کرگئے۔ عالم فدائی گذشتہ نصف صدی سے شاعری سے وابستہ چلے آرہے تھے۔ انہیں صدر ایوب کے دورحکومت میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔عالم فدائی کی لکھیں نعتیں ملک بھر میں پڑھی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ کئی برس تک بزم نعت پاکستان حافظ آباد کے سینئر نائب صدر بھی رہے۔ چند برس قبل وہ سینئر پوسٹ ماسٹر کے طور پر ملازمت سے ریٹائر ہوئے جس کے بعد وہ اب کچھ عرصہ سے علیل چلے آرہے تھے۔ ان کا شمار مخصوص لہجے کے نعت گو شعرائ میں ہوتا تھا۔ نماز جنازہ قبرستان گڑھی اعوان والے میں ادا کی گئی۔ جس میں شعرائ اکرام کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔