وزیر اعلی شہباز شریف صوبہ میں فروغ تعلیم کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ‘وزیر اعلی کے ویڑن کی سو فیصد تکمیل کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران واساتذہ اپنی تمام تر توانائیاں وقف کردیں

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری معدنیات پنجاب مہر عامر حیات ہراج کی بات چیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:34

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری معدنیات پنجاب مہر عامر حیات ہراج نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ میں فروغ تعلیم کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں وزیر اعلی کے ویڑن کی سو فیصد تکمیل کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران واساتذہ اپنی تمام تر توانائیاں وقف کردیں سو فیصد شرح خواندگی کا ہدف اسی صورت حاصل کیا جاسکتا ہے جب ہر شخص اپنا کردار ادا کرے گا والدین بھی اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں انہون نے یہ بات گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تلمبہ کے اچانک معائنہ کے دوران کہی انہوں نے اپنے دورہ کے دوران اساتذہ٬نان ٹیچنگ سٹاف اور طلبائ کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور سکول پرنسپل سے عد م دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری معدنیات مختلف کلاسوں میں بھی گئے اورطلبائ سے سکول میں فراہم کردہ تعلیمی سہولیات کے بارے میں گفتگو کی مہر عامر حیات ہراج نے پرنسپل کی درخواست پر سکول کے لیے ٹرانسفارمر فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔