( ن) لیگ کے کرپٹ درباریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیں

قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کی بات چیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کرپٹ درباریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین سبین گل خان اور دیگر پارٹی ورکرز سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل ملک محمد عدنان ڈوگر ٬ چیئرمین یونین کونسل سلیم اللہ خان ٬ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ سعید مونی ٬ تاجر رہنما فہد اسحاق سانگی ٬ وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 32 چوہدری خالد ٬ خالد چٹھہ سمیت دیگر پارٹی کارکن موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سبین گل خان نے ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین 2 نومبر کے اسلام آباد لاک ڈا?ن دھرنے میں شرکت کیلئے تیاریوں میں مصروف عمل ہیں اور پارٹی ہدایات اور مقامی قائدین کی پلاننگ کے مطابق یہاں سے قافلے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما میڈم سلونی بخاری نے ملک بھر میں خواتین سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملتان میں خواتین کے ساتھ رابطوں کیلئے خصوصی ہدایات کردی گئیں ہیں۔

اس موقع پر ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ حکمرانوں بوکھلاہٹ اور اپنی کرپشن کی وجہ سے زیر عتاب آچکے ہیں اور کرپشن کی گرفت سے ان کا بچنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد روانگی کیلئے پارٹی ورکرز کو بھرپور انداز میں رہنمائی و سپورٹ کی جائے گی اور پارٹی ورکرز کے تحفظ اور انتظامی امور کی نگرانی کیلئے پارٹی ورکرز کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :