تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی نظام میں نوجوانوں کے لئے ضلع٬ تحصیل اور ویلج کونسل میں سیٹیں مختص کی ہیں٬سنئیر صوبائی وزیر عنایت الله

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لئے ضلع٬ تحصیل اور ویلج کونسل میں سیٹیں مختص کی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بجٹ میں بھی کھیلوں او رنوجوانوں کی دیگر سرگرمیوں کے لئے بھی بجٹ میں ہر کونسل میں کی سطح پر پانچ فیصد حصہ مختص کیا ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کی نوجوانوں کے ساتھ دوستی کا عملی ثبوت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی کوٹ دیر بالا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کھیلوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اورکھیلوں کے فروغ کے لئے پورے صوبے میں سٹیڈیم بنا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کومثبت سرگرمیوں میں شرکت کی مواقع مل سکیں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان کے لئے مواقع پیدا کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھیل ہی نوجوانوں کی صلاحیتوںکو نکھارنے میں ممد ومعاون ثابت ہوتی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود بھی ایک بین الاقوامی کھلاڑی رہے چکے ہیںاور وہ خود بھی چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :