پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پختون ایس ایف اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا ایک اہم اجلاس اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی اور متفقہ طور پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی منتخب کی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے مطابق وسیم عباس یوسفزئی چیئرمین ٬ افضال بابا خیل جنرل سیکرٹری اور عباس آفریدی ممبر چن لیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں پر امن تعلیمی ماحول ٬ طلباء کے حقوق کا تحفظ اور باچا خان بابا کی سوچ و فکر کو پھیلائیں گے۔