ایف آر درا زندہ میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ٬ْ 12 زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:27

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) ایف آر درا زندہ میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ایف آر درا زندہ میں سروبی کے مقام پر مسافر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مغل کوٹ سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی تاہم ایف آر درا زندہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی٬ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیاجبکہ زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :