اقوام متحدہ اور علاقائی و نیم علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ٬ْ ملیحہ لودھی

خطے کے ممالک کے درمیان قریبی سیاسی رابطوں سے بھی حل طلب مسائل کے سلامتی پہلوؤں سے نمٹا جاسکتا ہے ٬ْخطاب

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) اقوامی متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور علاقائی و نیم علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ دنیا بھر میں نئے اور پیچیدہ تنازعات اور مسائل جنم لے رہے ہیں جنہیں حل کرنا ابھی باقی ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہاکہ اقوام متحدہ دنیا کے تمام ممالک کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں علاقائی تنظیمیں امن و استحکام اور خوشحالی کے اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے سکتی ہیں اقوام متحدہ کے منشور میں دیئے گئے قواعد و ضوابط ایک بنیاد فراہم کرتے ہیں جہاں ممالک ایک ہم آہنگ دنیا میں خطوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان قریبی سیاسی رابطوں سے بھی حل طلب مسائل کے سلامتی پہلوؤں سے نمٹا جاسکتا ہے اور پاکستان اقوام متحدہ اور علاقائی و نیم علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون میں اضافے پر زور دیتا ہے تاکہ تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل میں مدد مل سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر ڑی جن پنگ کی جانب سے شروع ہونے والی شاہراہ کا منصوبہ علاقائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی عمدہ مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :