طاہر القادری کا فلسفہ سیاست عدم تشدد پر مبنی ہی: عوامی تحریک یوتھ ونگ

حکمرانوں کے چہرے شہدائے ماڈل ٹائون کے خون سے لت پت ہیں: مظہر علوی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا فلسفہ سیاست عدم تشدد پر مبنی ہے اور عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد اس بات کی گواہ ہے کہ ہمارے کارکنوں نے کبھی کسی کو پتھر تک نہیں مارا ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی بصیرت اور ویثرن نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔

وہ وقت قریب ہے جب سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کا خون رائے ونڈ کے بادشاہوں کے تخت کو ڈبو دے گا ۔حکمرانوں پر دو مقدمات ایک ساتھ چل رہے ہیں ایک مقدمہ لاہور جس میں 14 شہادتیں اور 100 سے زائد بے گناہوں کو شدید زخمی کرنے پر اقدام قتل کا مقدمہ اور دوسرا مقدمہ اسلام آباد ہے جہاں بیٹھ کر حکمران 19کروڑ عوام کا معاشی٬سیاسی ٬سماجی اور سیاسی قتل عام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلے مقدمے پر ہر صورت قصاص لیں گے جب کہ دوسرے مقدمے کا فیصلہ بذریعہ انقلاب ہو گا ۔وہ عوامی تحریک یوتھ ونگ پنجاب اور لاہور کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر ہارون ثانی ٬حاجی فرخ خان٬عمر اعوان٬شیخ عتیق الرحمن و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ٬راولپنڈی اور ملک کے دیگر شہروں میں کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون ٬تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔مظہر علوی نے مزید کہاکہ حکمرانوں کے چہرے شہدائے ماڈل ٹائون کے خون سے لت پت ہیں اگر سیاسی کارکنوں پر کریک ڈائون بند نہ کیا گیا ٬غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پھر کسی بھی وقت دما دم مست قلندر ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :