وزارت سے ہٹانا کوئی سزا نہیں٬پرویز رشید کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے٬سراج الحق

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے استعفے پر تبصرہ کرے ہوئے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا استعفیٰ گہرے غور و فکر کا متقاضی ہے۔

(جاری ہے)

اتنے سنگین الزام پر پرویز رشید کو وزارت سے ہٹانا کوئی سزا نہیں ہے٬پرویز رشید کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ سراج الحق نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس سلسلے میں عوام کو اعتماد میں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں کتنے غیر ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں۔ حکومت کو اپنے معاملات کا خود احتسابی کی نظر سے جائزہ لینا چاہیے۔ ن