کوئٹہ٬صادق الدین ایڈووکیٹ اور صابر علی راجپوت ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) صادق الدین ایڈووکیٹ اور صابر علی راجپوت ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں جمعیت علما ء اسلام (ف) کے ضلعی امیر ولی محمدترابی ٬مرکزی رہنماء مولوی عصمت اللہ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صادق الدین ایڈووکیٹ اور صابر علی راجپوت نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ سے ہی ملک وقوم اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپورکرداراداکیاہے اس کردار کے باعث ہم اس جماعت میں شمولیت کااعلان کررہے ہیں کیونکہ اس وقت جمعیت کے پاس اکثریت اور وزارت بھی نہیں ہے ٬انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے قائدین پر بھرپوراعتماد کااظہار کیااورکہاکہ وہ جماعت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائینگے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی مولاناعصمت اللہ نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست کا محور ملک کو اسلامی قوانین کا نفاذ ہے کیونکہ ان قوانین کے متعلق رب کائنات ہر مسلمان سے سوال کریگا اس ریاست میں چونکہ اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکاہے اس لئے ہم اس کی دعوت چلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت عالم کفر ٬لسانی ٬مذہبی ٬علاقائی سمیت تمام اختلاف بھلا کر دین اسلام اور مسلمانوں کیخلاف متحد ہوچکی ہے ہمیں ان حالات میں ہوش کامظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے نئے شامل ہونیوالو ں کے فیصلے کو سراہا اور کہاکہ ان کے فیصلے سے رب راضی ہوگا اور ہم دعا گو ہے کہ وہ پارٹی کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں جمعیت علماء اسلام ف ضلع کوئٹہ کے امیر مولاناولی محمدترابی نے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ان کی صلاحیتوں سے جماعت ضرور استفادہ کریگی موجودہ حالات میں ان کا فیصلہ لائق تحسین ہے ٬ہمیں امید ہے کہ نئے شامل ہونے والوں سے پارٹی کاپیغام عام ہونیوالے میں ہمیں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :