نئے غربت سروے کے ابتدائی مرحلے میںملک بھر سے 16اضلاع کو شامل کیا جائے گا٬ ماروی میمن
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:19
(جاری ہے)
نئے غربت سروے کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان بھر سے 16اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔ سروے کا آغاز جون 2016میں ہری پور سے کیا گیا جس کے بعدستمبر 2016 میںبہاولپوراورراکتوبر 2016میںسکھر اور نصیر آباد کا سروے کیا جارہا ہے۔
ان اضلاع میں ڈیسک اپروچ (از خود رجسٹریشن) کے عمل کو اپنا یا گیا ہے۔ سکھر میں 36مراکز میں 113کائونٹرز قائم کئے جا چکے ہیں جہاں 1,74,851گھرانوں کا اندراج متوقع ہے جبکہ نصیر آباد میں 10مراکز میں30,532گھرانوں کے اندراج کیلئے 18کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ اب تک 4,683گھرانوں کا سکھر میں اور 1,781گھرانوں کا نصیر آباد میں اندراج کیا جاچکا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بی آئی ایس پی دنیا کی بہترین سماجی و اقتصادی رجسٹری کے قیام کیلئے تمام کوششیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحقین کی پروگرام میں شمولیت اور اخراج کی غلطیوں پر قابو پانے کیلئے اعداد و شمار کے اندراج کیلئے کاغذ کی بجائے کمپیوٹرائزڈ نظام کو اپنایا جائے گا۔سروے کی درستگی کی تصدیق شفاف عمل کے ذریعے بھرتی کی جانے والی آپریشن ریویو فرمز کے ذریعے کی جائے گی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے رجسٹریشن مراکز کا معائنہ کیا اور عوام کی رائے جانے کیلئے ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اندراج کے عمل میں لوگوں کی مدد کریں۔انہوں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ وہ کسی شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کے ہاٹ لائن نمبر 0800-26477پر رابطہ کریں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ سروے کی موثر اور بروقت تکمیل کیلئے لاجسٹکس ٬ سکیورٹی اور سماجی تحریک کے معاملے میںمقامی حکومت کا تعاون بہت اہم ہے۔ دوبارہ سروے کیلئے٬ غربت سکور کارڈ پر نظر ثانی کی جاچکی ہے اور دو طریقہ کاروں ڈیسک اپروچ اور گھر گھر سروے کو اپنایا گیا ہے تاکہ کوئی مستحق گھرانہ سروے میں نہ چھوٹ جائے۔ دیگر 12اضلاع جہاں گھر گھر سروے کو اپنایا جائے گا ان میں جیکب آباد٬ ٹھٹھہ٬ مہمند ایجنسی٬ گلگت٬ میر پور٬ لیہ٬ چکوال٬ فیصل آباد٬ کچھ٬ قلعہ سیف اللہ٬ لکی مروت اور چارسدہ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.