Live Updates

سانحہ پی ٹی سی میں میرے حلقے سے اکیس جوان شہیدہوئے ٬ المناک واقعے پر جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ یہ ظاہرہوجائے کہ یہ کمزوری کہاں سے تھی پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے٬ احتجاج سب کا حق ہے لیکن اس بات کا خیال عمران خان سمیت سب کو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جمہوریت کو کوئی نقصان نہ پہنچے ٬ملک کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابسطہ ہے ٬سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:16

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ سانحہ پی ٹی سی میں میرے حلقے سے اکیس جوان شہیدہوئے ہیں المناک واقعے پر جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ یہ ظاہرہوجائے کہ یہ کمزوری کہاں سے تھی پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے احتجاج سب کا حق ہے لیکن اس بات کا خیال عمران خان سمیت سب کو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جمہوریت کو کوئی نقصان نہ پہنچے اس ملک کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابسطہ ہے ان خیالات اظہارانہوںنے نصیرآبادکے مختلف علاقوںمیں عوامی اجتماع اورمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات جان محمد بلیدی ٬خیر جان بلوچ٬ایم پی اے یاسمین لہڑی٬میر علی حسن جاموٹ٬تاج بلوچ٬میران بلوچ٬وڈیرہ بشیراحمد چھلگری٬میر اجلال حسن جاموٹ٬نثار خان جاموٹ٬لعل محمد مری٬سعیدعلی پندرانی محمد شریف ابڑو٬میر نعیم خان کھوسہ٬میر رفیق احمد کھوسہ ٬عبدالرزاق سمیت دیگر موجود تھے قبل ازیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر قائدین کا نصیرآباد پہنچنے پر میر علی حسن جاموٹ سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا شانداراستقبال کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے دورمیںناراض بلوچوںکے ساتھ مزاکرات کافی حدتک آگے گئے تھے اب معلوم نہیںکہ موجودہ حکومت کیاکررہی ہے ہماراآج بھی موقف یہ ہے کہ بلوچستان کامسلامزاکرات سے حل کیاجائے اگرکہیںہماری ضرورت پڑی ہم گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے کوتیارہیں نیشنل پارٹی کے دورمیںناراض بلوچوںکے ساتھ مزاکرات کافی حدتک آگے گئے تھے اب معلوم نہیں کہ موجودہ حکومت کیاکررہی ہے میں اپنے پارٹی کے ساتھ مصروف ہوںاورہماراآج بھی یہی موقف ہے کہ بلوچستان کامسلہ مزاکرات کے ساتھ حل کیاجائے اُنہوںنے کہاکہ نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ ن کی بلوچستان میںکیپسٹری میںفرق ہے اب تک ہماری پارٹی نے یہ فیصلہ نہیںکیاکہ آئندہ الیکشن میںہم کس کے ساتھ اتحادکریںڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ عمران خان کااحتجاج اُنکاجمہوری حق ہے لیکن عمران خان کوئی ایساقدم نہ اٹھائے جس سے جمہوریت کونقصان ہو٬اورعمران خان کی ایسی کی تیسی بھی نہ ہواُنہوںنے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہیںملوث عناصرکوسزاملنی چاھیئے ٬میںنصیرآبادکے دورے پرہوں میری خواہش ہے کہ نصیرآباد ڈویژن نیشنل پارٹی میںشمولیت اختیارکرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات