جیکب آباد٬ شراب بلیک پر فروخت ہونے لگی

عدالتی احکامات کے باوجود پولیس سمیت محکمہ ایکسائیز روکنے میں بے بس

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) جیکب آباد میں شراب میں بلیک پر فروخت ہونے لگی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ایکسائیز کی جانب سے شراب خانے سیل کرنے کے بعد جیکب آباد میں شرب بلیک پر فروخت ہونے لگی ہے جسے پولیس سمیت محکمہ ایکسائیز روکنے میں بے بس نظر آرہی ہے جے یو آئی کے مولانا فدا احمد ڈول نے عدالتی احکامات پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمار دیرینہ مطالباتھا جو عدالت نے پورا کر دیا ہے جس پر ہم عدالت کے مشکور ہیںجو لوگ بلیک پر شراب فرخت کررہے ہیں انکے خلاف کا راوائی کی جائے۔#

متعلقہ عنوان :