کراچی٬ انڈس موٹر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سہ ماہی اجلاس

علی اصغر جمالی ایک نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے بورڈ کا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پرویز غیاث نے یکم جنوری 2017 سے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) انڈس موٹر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 27 اکتوبر کو منعقد ہونے والے سہ ماہی اجلاس کے دوران٬ علی اصغر جمالی کو ایک نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے بورڈ کا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پرویز غیاث نے یکم جنوری 2017 سے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

پرویز غیاث بیک وقت چیئرمین علی حبیب کے مشیر کے طور پر کام کرتے ہوئے IMC کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر خدمات جاری رکھیں گے اور حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے سی ای او کی حیثیت سے چارج سنبھال لیں گے۔علی جمالی یکم جنوری 2017 سے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ علی جمالی 2000 سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں اور فنانس٬ پارٹس اور مارکیٹ کے شعبوں میں عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ایک فیلو ہیں۔ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں ایڈوانسڈ منیجمنٹ پروگرام اور وہارٹن اسکول آف بزنس٬ یو ایس سے میں ایکسیلیریٹڈ منیجمنٹ پروگرام میں شرکت کر چکے ہیں۔اپنی نئی ذمہ داریوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے٬ علی اصغر جمالی نے کہا٬ ’’میں اس نئے چیلنج کو اپنانے پر بہت خوش ہوں٬ اور کمپنی اور شراکت داروں کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروںگا۔ IMC میں اپنے 16 سالہ کیرئیر کے دوران٬ میں نے کمپنی کو مسلسل ترقی کرتے ہوئے اور آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے٬ اور میں امید کرتا ہوں کہ CEO کی حیثیت سے میری تقرری بھی کمپنی کے لئے مزید کامیابیاں لے کر آئے گی۔‘‘

متعلقہ عنوان :