Live Updates

شہباز شریف کی کراچی میں مجلس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ٬ قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے -وزیر اعلی نے فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :