Live Updates

اسلا م آ با دبند کر نے کی دھمکی پا کستا ن کی تر قی اور خو شحا لی کا دروا زہ بند کر نے کی سا ز ش ہے ٬شہباز شریف

آپ کی جماعت کا نام تو تحریک انصاف ہے لیکن آپ نے انصاف کے ہر فورم پر ہونے والے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا ہے وزیراعلیٰ کا شکرگڑھ کا دورہ٬ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز شکرگڑھ کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی ٬ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں5٬ 5 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے اور پنجاب حکومت کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ اور بچوں کیلئے علاج معالجے اور تعلیم کی سہولتوں کی مفت فراہمی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں٬ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور بچوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی- انہوںنے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے -بھارت نہ صرف لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ ورکنگ با$نڈری کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے - پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور پوری قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے - وطن عز یز پر جا نیں نچھا ور کر نے وا لے شہید ہیں اور شہید زند ہ ہو تے ہیں - ر ا تو ں کی تا ر یکی میں چھپ کر پیچھے سے وا رکر نا ہما رے از لی دشمن بھا رت کی پر ا نی عا د ت ہے ۔

ہما ر ے حو صلے ہما لیہ سے بھی زیا دہ مضبو ط اور بلند ہیں ٬ ہمیشہ کی طر ح شکست فا ش ہما رے ازلی دشمن کے مقد ر میں لکھی ہے۔افوا ج پا کستا ن ٬پو لیس جو ا نو ں٬ طلبا ء اور ما ئو ں ٬بہنو ں اور بیٹیو ں نے دہشت گر دی اور انتہا پسند ی کے خاتمے کے لیے قر با نیو ں کی نئی تا ر یخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف دشمن ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو دوسری طرف ملکی معیشت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔

2014 میں دھرنے نہ دیئے جاتے تو آج ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ کام کر رہا ہوتا اور اس سے توانائی حاصل ہو رہی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ جب الطاف حسین نے کراچی بند کرنے کی دھمکی دی تھی تو نیازی صاحب! آپ نے کہا تھا کہ الطاف حسین ملک دشمنی کر رہا ہے اور اب آپ نے جو پاکستان کے دارالحکومت کو بند کرنے کی کال دی ہے تو اسے کیا نام دیا جائی اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو بند کرنے کی دھمکی ہے۔

20کر وڑ عوا م ملک کی خو شحا لی اور خو د کفا لت کے خلا ف سا ز شو ں کو نا کا م بنا دیںگے۔ انہو ںنے کہا کہ پہلے آپ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے گن گاتے تھے٬ پھر ان کے خلاف ہو گئے۔ اسی طرح سابق چیف جسٹس ناصرالملک پر آپ نے اعتماد کا اظہار کیا٬ فیصلہ خلاف آیا تو انہیں بھی برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔انہوںنے کہا کہ آپ کی جماعت کا نام تو تحریک انصاف ہے لیکن آپ نے انصاف کے ہر فورم پر ہونے والے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا ہے -عدالت عظمی ہو٬ عدالت عالیہ یا الیکشن کمیشن ٬ آپ نے کوئی بھی فیصلے تسلیم نہیں کئی-انہوں نے کہا کہ آج ملک وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس تیز رفتار ترقی کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا گیا ہے۔

ہمارے عظیم دوست چین نے مشکل وقت میں ہمارا ہاتھ تھاما ہے اور 46 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکیج کا اعلان کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ ہمارا مخلص دوست ہیجس نے دریا دلی دکھائی ہے اور سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جس کے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور توانائی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے اور آئندہ برس کے آخر تک ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ صنعت و حرفت٬ زراعت اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا٬ روزگار کے بے شمار مواقع حاصل ہوں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ و طن عز یز میں جا ری تر قیا تی منصو بہ جا ت سے و طن عز یز میں لا کھو ں نئے روز گار ٬معا شی و اقتصا دی استحکا م اور حا صل ہو نے کے ساتھ ساتھ تر قیا تی و خو شحا لی کا پہیہ تیزی سے آگے بڑ ھے گا - انہوں نے کہا کہ قو مو ں کی زند گی کا لمحہ لمحہ قیمتی ہے ٬ ملکی تعمیر و تر قی کے سفر میں کسی تا خیر کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

د ھر نو ں کی بجا ئے وطن عز یز کی عدا لتیں ہی معا شی و سیا سی انصا ف فرا ہم کر نے کا اصل فور م ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ جھو ٹا اور بے بنیا د الزا م لگا نے پر عمران خان کو 26ارب رو پے ہر جا نے کا نو ٹس بھجوا دیا ہے اور میں سچا ئی ثا بت ہو نے تک لڑ تا رہو ںگا -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات