تیمرگرہ٬انعام الحق عثمانی کا وفاقی حکومت سے پاکستانی شہر یوں کے بند شناختی کار ڈ فوری بحال کر نے کا مطالبہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:06

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسلر یوسی درانگال جندول انعام الحق عثمانی نے وفاقی حکومت سے پاکستانی شہر یوں کے بند شناختی کار ڈ فوری طور پر بحال کر نے کا مطالبہ کیا ہے ٬تیمرگرہ میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انعام الحق عثمانی نے کہا کہ نادرا کی نا قص کارکردگی کی و جہ سے پاک افغان سر حدی علاقہ درانگال جندل کے سینکڑوں افراد کے شنا ختی کار ڈ بغیر کو ئی و جہ بتا ئے بلا ک کر دئیے گئے جس کی و جہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری اپنے و طن آسکتے ہے اور نہ ہی یہاں سے بیرون ملک جا سکتے ہے اور اُ ن کے ویزوں کی مدت ختم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مذ کورہ خاندانوں کے افراد شدید تشویش میں مبتلا ہے انہو ں نے کہا کہ جعل سازی سے پاکستانی شناختی کا رڈ بنانے والے افغانیوں کے خلا ف کا راوائی کی جا ئے تاہم اس کی آڑ میں پاکستانی شہریوں کے شناختی کا رڈ بلاک کر نا سمجھ سے بالاتر ہے ٬انہو ں نے وفاقی و زیر چو ہدری نثار علی خان سے فوری طور پر بلاک شنا ختی کا رڈ ز کی بحالی کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :