انجینئر امیر مقام کی 31اکتوبر کو صوابی آمد پرتاریخی استقبال کیا جائے گا ٬حاجی سجاد خان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:06

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام اکتیس اکتوبر صوابی آمد پرتاریخی استقبال کیا جائے گا پی کے پینتیس سے حاجی سجاد خان کی قیادت میں دو بجے انبار انٹر چینج سینکڑوں گاڑیوں میں ترقی پسند پاکستانی جائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار و صوبائی راہنماء پاکستان مسلم لیگ حاجی سجاد خان کی صدارت میں ان کے حجرہ مرغز میں منعقدہ انتظامی جلسہ سے مقریرین نے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر یوتھ صوابی کے صدر محمد اشفاق تحصیل کونسلر راشد خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے کیا جلسہ سے کطاب کرتے ہوئے حاجی سجاد نے کہا کہ امیر مقام نے ماضی میں بھی صوابی کی ترقی میں اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں اب جب کہ صوبائی حکومت پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے ناکام بنادیا ہے آئے روز دھرنوں میں صوبائی وسائل استعمال کرتے ہیں جب کہصوبہ کو حقیقی ترقی سے دور کردیا ہے ایسے میں پاکستان مسلم لیگ اور مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام نے صوابی کی ترقی کیلئے امید کی کرن ثابت ہوا ہے اب ان کے دورہ صوابی کے موقع پر بجلی کے نئے فیڈرز گیس پائپ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جب کہ اس سے قبل ٹوپی کرنل شیر میں نادرا دفاتر صوابی میں پاسپورٹ دفتر اور فیڈرز عوام کو تحفہ دے چکے ہیں ان کی آمد لاہور کے موقع پر اپنے مہمان کا شاندار اسقبال موٹروے انٹرچینج پر کریں گے جس کی تمام تر تیاریا ں مکمل ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :