آل پنجاب اکبر علی بھٹی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ٬فتتاحی میچ میں سیون سٹار کلب کی جیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:03

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) آل پنجاب اکبر علی بھٹی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیاافتتاحی میچ میں سیون سٹار کلب کی جیت ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ماچھیوال کے نواحی گائوں 4ڈبلیوبی میں سابق ایم این اے اکبر علی بھٹی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں افتتاحی میچ حافظ فٹ بال کلب اور سیون سٹار فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیاجس میں سیون سٹار فٹ بال کلب کے ایک کے مقابلہ میں دو گول سے کامیابی حاصل کر لی افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی نائب صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن چوہدری محمد نعیم خالق اور چیئرمین یونین کونسل چوہدری امیر علی تھے جنہوں نے ٹورنا منٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا #

متعلقہ عنوان :