پاکستان وھیل چیئر کرکٹ ٹیم بھارت کو سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان پہنچ گئی

مریدکے سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی ڈھول کی تھاپ پر اپنے شہر پہنچے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:03

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان وھیل چیئر کرکٹ ٹیم اپنے روائتی حریف بھارت کو نیوٹر ل مقام ملائشیا میں تین میچوں کی سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔ مریدکے سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی ڈھول کی تھاپ پر اپنے شہر پہنچ گئے۔ سیریز کی کامیابی پر پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگانے کے باعث بھارتی ٹیم کی آفیشل نے تیسرا میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کی طرف سے مزید جوش کے ساتھ نعرہ بازی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان وھیل چیئر ایسوسی ایشن کے صدر ذیشان تقی٬ سیکرٹری سید جاوید قدیر٬ مینجر سید عارف خورشید٬ کوچ صادق محمد اور اے او سپورٹس فیڈریشن کی چیئر پرسن میڈم عاصمہ شاہ کے ہمراہ وھیل چیئر کرکٹ ٹیم کا 13رکنی اسکواڈ روائتی حریف بھارت کے ساتھ نیوٹرل مقام ملائشیا کے ایک ہفتے کے دورہ پر روانہ ہوا جہاں قوی وھیل چیئر ٹیم نے اظہر علی٬ سید ارسلان احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت ابتدائی دو میچ جیت کر سیریز میں کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ کی کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تو بھارتی ٹیم کی خاتون آفیشل نے برا منایا اور تیسرا میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مزید جوش کے ساتھ نعرہ بازی کی جس پر ملائشین کرکٹ بورڈ نے مداخلت کرکے بھارتی وھیل چیئر ٹیم کو تیسرا میچ کھیلنے پر راضی کر لیا۔پاکستان وھیل چیئر کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں محمد اکرم اور ذیشان تقی کے مریدکے پہنچنے پر متحدہ پریس کلب مریدکے کے صدر سید سجاد الحسن شیرازی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں اپنے علاقہ کے ہیرو قرار دیا۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے دونوں قومی کھلاڑیوں کو آج اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر آنے کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :