شہریوں کو ڈاکوئوں اور راہزنوں کے گرفتار شدہ ملزمان سے برآمد کیا گیا سامان واپس

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈاکوئوں اور راہزنوں کی واداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کو ڈاکوئوں اور راہزنوں کے گرفتار شدہ ملزمان سے برآمد کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ان کے اصل مالکان میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان٬ مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہ ہونے کے لیے لاہور پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے تھانہ گلشن راوی ٬ باغبانپورہ٬ ستوکتلہ ٬ جوہر ٹائون٬ اسلام پورہ٬ چوہنگ٬ لٹن روڈ٬ ٹائون شپ٬ مصطفی آباداور ہربنس پورہ میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے درج ذیل شہریوںنعمان ٬ محمد عرفان٬ آصف جاوید٬ حیدر حیات٬ فیصل منیر٬ محمدعمران٬ محمد یاسین٬ مشتاق احمد٬ محمد شاہد ٬ محمد جہانگیر٬ محمد عارف اور محمد اکرم میںلاکھوں روپے مالیت کی نقدی ان کے اصل وارثان کے سپرد کیے ۔